Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر نیشنل بینک کی معطلی ،جواب داخل کرنے کا حکم

اسلام آباد... اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بینک کے تقرر کے معاملے پر اٹارنی جنرل اور وزارت خزانہ کو جواب داخل کرانے کیلئے 24ستمبر تک کی مہلت دے دی ۔ جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی سعید احمد خان کنٹریکٹ کے تحت نیشنل بینک کے صدر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ دوران ملازمت انہوں نے قانون و ضوابط کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ کبھی ان کے خلاف کوئی چارج فریم ہوا اور نہ ہی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ۔انہیں سننے بغیر کسی قسم کی کارروائی اور معطلی کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔عدالت سے استدعا ہے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد خان کے خلاف سیکرٹری خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے ۔ دوران سماعت نیشنل بینک کے نمائندے کی جانب سے کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا ۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا وزارت خزانہ ایک ہفتے کے اندر اندر عدالت میں تفصیلی جواب داخل کرائے اور صدر نیشنل بینک کومعطل کئے جانے کی وجوہ بیان کرے ۔
 مزید پڑھیں:پاکستان قائداعظم کے ویژن سے ہٹ گیا،چیف جسٹس
 

شیئر: