Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسن اقبال کی غیر مشروط معافی قبول

لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف توہینِ عدالت کیس نمٹا دیا۔ 3 رکنی بنچ نے سابق وزیرِ داخلہ کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔ احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس مظہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس د ئیے کہ آپ کے خلاف ایک اور درخواست آگئی ہے جس میں کیا گیا ہے کہ آپ کو بالکل معاف نہ کیا جائے۔عدالت نے ریمارکس د ئیے کہ احسن اقبال کا کیس کی سماعت کے دوران رویہ بہتر رہا۔احسن اقبال نے عدالت میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسی بیان بازی سے گریز کریں گے۔لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ داخلہ کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس خارج کردیا۔جسٹس مظہر علی نقوی نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے لوگوں کے لئے رول ماڈل ہیں۔ آپ الیکشن میں جیتے ہیںآپ کو اس ملک کی ترقی کے لئے وہ کرنا چاہیے جو آپ کر سکتے ہیں۔ احسن اقبال نے دوران سماعت عدالت میں جواب جمع کروایا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ 3 دہائیوں سے پاکستان کی سیاست سے منسلک ہیں۔عدلیہ کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتے، سپریم کورٹ کی دل سے عزت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت روزانہ ہوگی

شیئر: