Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جان لیوا حملوں میں ریاض سرفہرست

جدہ.... 2017 ءکے دوران مملکت کے تمام علاقوں میں جان لیوا حملوں کی تعداد 53ہزار384تک پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ جسمانی حملے ریاض ریجن میں ہوئے۔ مکہ مکرمہ کا نمبر دوسرا رہا ۔ سب سے کم وارداتیں شمالی حدود اور نجران ریجنز میں ریکارڈ کی گئیں۔ ریاض ریجن میں 18ہزار616، مکہ مکرمہ میں 16ہزار767، مدینہ منورہ4880، مشرقی ریجن2704، عسیر2321، باحہ 1741، شمالی حدود 317، نجران 506، حائل 624، تبوک 724، قصیم 1120، الجوف1330 اور جازان میں 1734 وارداتیں ریکارڈ پر آئیں۔
 

شیئر: