Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک کی رفتار بڑھانے پر اتفاق،برطانوی رپورٹ مسترد

اسلام آباد/ بیجنگ... چین نے برطانوی اخبار کی پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق رپورٹ کو من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔چینی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹ منفی عزائم کو سامنے رکھ کر بنائی گئی۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کی رفتار بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔منصوبے پر مشاورت پاکستان کی معاشی اور سماجی ترجیحات کے مطابق ہو گی۔ پاکستانی خارجہ کے اعلامیہ میں بھی دو ٹوک انداز میں کہا گیا کہ چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقاتوں میں پاکستانی قیادت نے واضح کیا کہ سی پیک حکومت کی قومی ترجیح ہے۔ سی پیک کے مستقبل کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہے۔ پاکستان اور چین نے سی پیک کو تعاون کے نئے شعبوں تک پھیلانے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظر ثانی پر غور کر رہی ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں سی پیک معاہدے پر دوبارہ مذاکرات پر آمادگی کا اشارہ دیا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان منصوبوں اور قرض ادائیگی کی مدت بڑھانے کے آپشن زیر غور ہیں۔
مزید پڑھیں:سی پیک معادہے پر نظر ثانی پر غور

شیئر: