Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خزاں نے ایرانی ملاﺅں کے پتے گرادیئے

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ
یومیہ پیش آنے والے واقعات اورسیاسی تغیرات نے ثابت کردیا ہے کہ ایرانی ملاﺅں کا نظام نزاع کے عالم میں ہے۔ ایرانی ملاﺅں کاتوسیع پسندانہ منصوبہ خزاں کے دباﺅ میں ہے۔ اسکے پتے یمن، عراق، لبنان اور شام سمیت ہر جگہ گرتے چلے جارہے ہیں۔ پوری دنیا کی جانب سے ایران اور اس کے دم چھلوںکے مقابلے نیز دہشتگردی اور اس کی کرتا دھرتا ملیشیاﺅںکو لگام لگانے کے فیصلے کے بعد تبدیلی کی ہوائیں تیز ہوگئی ہیں۔ ان ہواﺅں سے ہی ملاﺅں کے پتے بکھر رہے ہیں۔
ہر دن ملاﺅں اور انکے دم چھلوں کے خلاف مخالفت بڑھتی چلی جارہی ہے۔ خصوصاً عراق میں صورتحال بڑی ہیبت ناک بن چکی ہے۔ وہاں 25ہزار سے زیادہ افراد نے اپنے یہاں ایرانی مداخلت کے خلاف جلوس نکال کر نعرے بازی کی۔ ایرانی نظام شکست و ریخت سے دوچار ہونے لگا ہے۔ داخلی اور خارجی ہر سطح پر مشکلات سے دوچار ہے۔ مجرمانہ نظام کا فطری نتیجہ اسی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔ ایسا نظام جو انسانو ںکو جنگوں کے ایندھن کے طورپر استعمال کرے اور مختلف ممالک کے اندرونی امورمیں ناحق مداخلت کرے اس کی قیمت بے قصور عوام کو چکانا پڑتی ہے۔
آج عراق، یمن، لبنان اورشام وغیرہ میں بدی کے ہاتھ پھیل رہے ہیں تاہم حق کی آواز کل ضرور بلند ہوگی اور ملاﺅں کے شرپسند نظام کو تخریب کاری اور انارکی پھیلانے کی بھاری قیمت چکانا پڑیگی۔ دنیا کی بھاری اکثریت ایران کو لگام لگانے ، دہشتگردی کی سرپرستی اور اسے سب سے زیادہ فنڈ فراہم کرنے والے ملک کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ پورے جہاں کا فیصلہ ہے کہ بے قصوروں کا خون بہانے والوں کے بازو کاٹ دیئے جائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: