Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کو قریبی ساتھیوں سمیت استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی وژن کی عمارت اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمات میں وزیر اعظم عمران خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حاضری سے مستقل مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2014ءمیں دیئے گئے دھرنوں کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی عمارت پر حملوں سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایک سے زیادہ ملزمان کی صورت میں شریک ملزمان کو حاضری سے استثنا مل سکتا ہے جس پر عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ اور کہا کہ بابر اعوان اپنے موکل کی جگہ خود پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس کیس میں نامزد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، جہانگیرترین، اعجاز چودھری، شفقت محمود، علیم خان اور سیف اللہ نیازی کو بھی حاضری سے استثنا مل گیا ہے ۔ مزید سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔
 

شیئر: