Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوان لوگ دنیا میں کہیں چھپ نہیں سکتے‘ چیئرمین نیب

اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوان لوگ دنیا کے کسی کونے میں بھی چھپ نہیں سکتے، نیب ان اک پیچھا جاری رکھے گا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سننے میں آیا ہے کہ تاجر برادری نیب کے اقدامات سے خوش نہیں، ملک کی خاطر کام کرنے والے تاجروں کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو تاجر ٹھیک کام کررہے ہیں انہیں کوئی ہراساں نہیں کرسکتا، تاجروں کے راستے میں آنے والی ہر چیز کو ہٹائیں گے ، تاجر غلطی کریں گے تو نظر انداز ہوجائے گی تاہم جرم نظرانداز نہیں ہو سکتا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ اگر کرپشن پر سزائے موت ہو تو ملک کی آبادی آدھی رہ جائے گی۔ کچھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن ضرور لیا ہے اور یہ ایکشن غربا کے منہ سے نوالا چھیننے پر لیا ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپٹ دنیا کے کسی کونے میں بھی چلا جائے نیب پیچھا کرے گا، کوئی جتنا بھی طاقتور ہے اس کا اثر و رسوخ نیب کے دفتر کے باہر ختم ہوجاتا ہے ، نیب کے دفتر کے اندر صرف قانون ہے ۔

شیئر: