Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کی میت لینے شہباز شریف لندن روانہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے لندن پہنچنے کے بعد کل بعد نماز ظہر بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد جاتی امرا میں تدفین کے لیے میت پاکستان لائی جائے گی۔ اس حوالے سے انتظامات پہلے ہی مکمل کرلئے گئے ہیں۔ دوسری جانب اڈیالہ جیل سے پے رول پر رہائی کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر جاتی امرا میں موجود جہاں ان کے رشتے دار اور ن لیگی رہنماﺅں کی آمد جاری ہے ۔ 
 
 

شیئر: