Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : الہنداویہ میں 4منزلہ قدیم عمارت منہدم

جدہ ( ارسلان ہاشمی) الھنداویہ کے علاقے میں 4 منزلہ قدیم عمارت کا جزوی حصہ گر گیا جس سے روڈ بند ہو گئی تاہم کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے اردونیوز کو بتایا کہ عمارت گرنے کی اطلا ع شہری دفاع کے کنٹرول روم میں پہنچی جس پر فوری طور پر مخصوص امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ شہری دفاع کے ہمراہ پولیس اور بلدیہ کے اہلکار بھی شامل تھے تاکہ متاثرہ مقام پر لوگوں کا ازدحام نہ ہو ۔ پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے لوگوں کو دوررکھنے کےلئے اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے امدادی کارروائی میں آسانی ہوئی ۔ کرنل سرحان کا کہنا تھا کہ شہری دفاع کے مخصوص یونٹ جس کا تعلق قدرتی آفات سے نمٹنے والے دستوں سے ہے نے اس امر کا مکمل اطمینان کر لیا کہ ملبے تلے کوئی انسان پھنسا ہوا نہیں ہے ۔ اہلکاروں نے عمارت کا ملبہ روڈ سے ہٹا نے کے بعد متاثرہ مقام کو متعلقہ اداروں کے سپر د کر دیا جو اس امر کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ عمارت کس طرح منہدم ہوئی ۔ 
 

شیئر: