Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو نئی ٹرینیں لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل

راولپنڈی:پاکستان ریلوے نے وزیراعظم عمران خان کے آبائی علاقے کے لیے 9 کوچز پر مشتمل میانوالی ریل کار لانچ کرنے کی تیاری مکمل کر لی جسے ریکارڈ مدت میں کیرج فیکٹری اسلام آبا د میں تیارکیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوچ کی تیاری پر تقریباً 85 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔میانوالی ریل کار 14 ستمبر سے روزانہ صبح 7 بجے کندیاں سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوا کرے گی اور اسی طرح روزانہ شام 6 بجے راولپنڈی سے کندیاں کے لیے چلا کرے گی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ایک اور ٹرین راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے 15 ستمبر سے چلائی جائے گی جوبیک وقت رات 8 بجے لاہور اور راولپنڈی سے چلا کرے گی۔دونوں ٹرینوں کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان وزیراعظم سیکرٹریٹ سے کریں گے ۔

شیئر: