Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں5سالہ بچے کی اسپتال کی چھت پر پراسرار موت

ریاض .... پولیس 5 سالہ بچے کی پراسرار موت کی تحقیقات کر رہی ہے جسے اسپتال کی چھت پر مردہ حالت میں پایا گیا تھا ۔ العربیہ نیٹ کے مطابق 2روز قبل5 سالہ ریان احمد الداو¿د اپنی والدہ کے ہمراہ سرکاری اسپتال میں زیر علاج عزیزکی عیادت کے لیے گیاتھا۔ کچھ دیر بعد ریان اچانک غائب ہوگیا۔ بچے کو ہرطرف تلاش کیا گیا مگر اس کا کوئی سراغ نہ ملا، بالآخر بچے کی تلاش کا عمل آگے بڑھاتے ہوئے اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی گئی مگر پھربھی اس کا کوئی پتا نہ چلا۔متوفی ریان کے چچا احمد صعیب نے بتایا کہ ہم لوگوں کو جب بچے کی گم شدگی کی اطلاع ملی تو اس وقت کافی دیر ہوچکی تھی۔ ہم مسلسل چار گھنٹے تک اسپتال میں بچے کو تلاش کرتے رہے۔احمد الصعیب نے مزید کہا کہ رات12بجے اسپتال انتظامیہ تبدیل ہوئی اور نئی آنے والی ٹیم نے بھی ہمارے ساتھ بچے سراغ لگانے کے لیے بھرپور تعاون کیا۔ کیمروں کی ریکارڈنگ میں بچے کے بارے میں واضح نہیں ہو رہا تھا کہ وہ کہاں گیا ۔ رات کو کیمروں کی ریکارڈنگ دوبارہ چیک کی گئی۔ اس دوران ایک سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ اس نے ایک بچے کو اسپتال کی چھت پر جاتے دیکھا تھا۔ چھت پر جا کر بچے کو دیکھا گیا تو ریان وہاں مردہ پڑا تھا۔ اس کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات تھے۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
 

شیئر: