Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت مل گئی؟

کراچی .. میئر کراچی  وسیم  اختر نے کہا ہے کہ کراچی کا مقدمہ تیار کرلیا۔ آج وزیر اعظم کے سامنے اسے پیش کروں گا۔ آئندہ چند دنوں میں وفاقی کا بینہ میں توسیع ہوگی،جو وزراءحلف اٹھا ئیں گے ان میں ایم کیو ایم پاکستان کا ا ایک  وزیر شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے کراچی کو تباہ و برباد کیا۔ حکومت سندھ کراچی کو و ڈیرے کی اوطاق کی طرح چلاتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے لئے 25 ارب روپے کا پیکج منظور ہو گیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ میئر کی حیثیت سے ملاقات کروں گا ۔ کراچی کا مقدمہ ان کے سامنے پیش کروں گا۔ جو مسائل پیش کرنے جارہے ہیں ۔ امید ہے کہ وزیر اعظم نہ صرف انہیں حل کریں گے بلکہ کراچی کے ترقیاتی پیکج کے لئے اعلان کریںگے۔ وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات سیاسی نہےں بلکہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے ہوگی۔

شیئر: