Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولکتہ : کثیر المنزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی،30گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں کیننگ اسٹریٹ پر واقع مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بگری بازار گنجان آباد علاقے میں واقع ہے۔ وہاں کی 5منزلہ عمارت سے آگ کی شروعات ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت سے متصل دیگر عمارتیں بھی آگ کی زد میں آگئیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈکی 30سے زائد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی جدوجہدمیں مصروف ہوگئیں۔یہ علاقے کافی گھنا اور گنجان ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو کارروائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بگری بازار کے میئر سوون چٹرجی نے کہا کہ گنجان آباد علاقے میں آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان یا زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:- - - -تائی و چچیری بہن کے قاتل کو پھانسی کی سزا

شیئر: