Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں بارش اور برفباری

گلگت...پاک چین سرحد خنجراب پر موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری اور موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے پاک چین سرحد پر پہنچ رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں حالیہ بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب ہنگو کے علاقے ڈوپکی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ماں، باپ اور 2بچے جاں بحق ہوگئے۔ مشرقی بلوچستان کے علاقوں ہرنائی،ژوب میں تیز بارش اور پہاڑی علاقوں میںژالہ باری اور نالوں میں طغیانی دیکھنے میں آئی۔

شیئر: