وزیر اعظم کا دورہ کراچی،اندرونی کہانی سامنے آگئی
کراچی ... وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ سندھ حکومت وزیراعظم عمران خان کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ منصوبوں کے لئے وزیرخزانہ کے ساتھ بیٹھیں۔ صدر مملکت، گورنر سندھ اور وزیرخزانہ آپ کی بھرپور مدد کریں گے۔وزیراعظم کو وفاقی منصوبوں کے فور اور ایس تھری پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے بریفنگ دی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ صرف وفاق سے پیسے نہ ملنے کا رونا روتے رہے۔ وزیراعظم نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے سوال کیا کہ کام کی پیشرفت بتائیں۔ پیسے کا رونا چھوڑیں۔ لگتا ہے صرف کاغذوں میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ وزیراعظم نے کمشنر کراچی صالح فاروقی سے سوال کیا گرین لائن بس کا کیا ہوا۔ صالح فاروقی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کام مکمل ہوگیا ۔ ہم نے پیسے بچا لئے۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ آپ کمشنربھی ہیں اور گرین بس کے سربراہ بھی ۔