Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز، مریم اور صفدر جاتی امرا سے اڈیالہ جیل روانہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پیرول پر رہائی کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد جاتی امرا سے اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو گئے۔ ان کے ساتھ جیل کے 3 افسران بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں اہم شخصیات کو پہلے لاہور ائرپورٹ لے جایا جائے گا، جہاں سے انہیں راولپنڈی لے جانے کے لیے خصوصی طیارے کا انتظام کیا گیا ہے ۔حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور یوسف عباس نواز شریف کے ساتھ ایئرپورٹ تک جائیں گے ۔ واضح رہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پررہا کیا گیا تھا جس کی مدت آج سہ پہر 4 بجے ختم ہورہی ہے ۔
 

شیئر: