انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ، پارلیمانی کمیشن بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد... وفاقی حکومت نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن بنا نے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس حوالے سے اعلان متوقع ہے۔ کمیشن کے معا ملے پر برطانوی ہائی کمشنر کے عشائیے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ اب تک آپ لوگوں نے کمیشن نہیں بنایا،اپوزیشن بھرپور احتجاج کرے گی۔ جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کے احتجاج سے ہی اب تک کمیشن نہیں بن سکا۔انہوں نے شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ پیر تک پارلیمانی کمیشن کا اعلان کردیا جائے گا۔