Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمزہ شہباز کی رہائشگاہ سے سیکورٹی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

لاہور:  عدالت عالیہ نے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر لگی سیکورٹی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی استدعا پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ حمزہ شہباز شریف نے سیکورٹی کے نام پر اپنے گر کے ارد گرد رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں جس سے اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا ہے۔  درخواست گزار نے عدالت میں رکاوٹوں کی تصاویر بھی پیش کیں۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی جوہر ٹاؤن سے ملحقہ رہائش گاہ کے باہر سے سیکورٹی کے نام پر لگائی گئیں رکاوٹیں ہٹانے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے 25 ستمبر کو عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
مزید پڑھیں:- - - - -منی بجٹ میں400ارب روپے کے اضافی ٹیکس؟

شیئر: