Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزینوں کو شہریت کا حق ہے‘ وزیر اعظم

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزین بچوں کو ملکی شہری ہونے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے جہاں پیدا ہوتے ہیں وہ اسی ملک کے شہری کہلاتے ہیں اور یہ قانون دنیا بھر میں رائج ہے۔
وزیرا عظم نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے افغان اور بنگلا دیشی پناہ گزینوں کا حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔ انسانیت کے ناطے افغان اور بنگلا دیشی پناہ گزین بچوں کو شہریت دے رہے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے سے قبل سب سے مشاورت کریں گے ، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ، مہاجرین بھی انسان ہیں ان کا فیصلہ نہ کیا تومعاشرے میں شدید مسائل پیدا ہوں گے ، اپوزیشن اس بارے میں تجاویز دے تو بہتر ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں کئی سال سے لوگ رہ رہے ہیں جنہیں شہریت نہیں ملی، ہم ان کوملک سے باہربھیج سکتے ہیں اور نہ ہی وہ یہاں کے شہری ہیں۔ انسانیت کے تقاضے سب کے لیے پورے ہونے چاہییں۔ اگرآج فیصلہ نہ ہوگا توکب ہوگا؟ اگر ان پناہ گزینوں سے متعلق فیصلہ نہ کیا گیا تو شدید مسائل پیدا ہونگے ، جو یہاں بچے پیدا ہوئے ہمیں ان کو دیکھنا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -نقیب اللہ قتل کیس‘ مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری

شیئر: