Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر کورٹس پرانے مقدمات نہیں سنیں گی

ریاض .... لیبر کورٹس نے اپنے قیام سے پہلے کے مقدمات قبول کرنے سے انکار کردیا۔ عکاظ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسے تمام مقدمات جو لیبر کورٹس کے قیام سے قبل پرائمری لیبر اداروں کے یہاں زیر سماعت تھے یا اعلیٰ لیبر اداروں میں پیش کئے جاچکے تھے۔ انہیں لیبر کورٹس میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ اس حوالے سے ضابطہ سازی ہورہی ہے جس کے تحت لیبر کورٹس میں مخصوص تنازعات سماعت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔2017ءکے دوران پرائمری لیبر ادارے کو 11ہزار مقدمات موصول ہوئے تھے۔ ان میں 43فیصد کا تعلق سعودی ملازمین سے تھا۔
 

شیئر: