Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پاکستان_بمقابلہ_انڈیا‎

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیا کپ کے پہلے ٹاکرے میں ہندوستان نے باآسانی پاکستان کو شکست دے دی۔ اس موقع پر ٹویٹر صارفین نے کیا لکھا آئیے دیکھتے ہیں۔
شاہد خان آفریدی نے لکھا : ہندوستان کی جانب سے اچھا اسٹارٹ کیا گیا ہے اور ان کی بولنگ کو سراہنا چاہئے۔ مجھے امید ہے کہ باہم مقابلہ اچھا رہے گا۔ پاکستانی بولرز پر بڑی ذمہ داری عائد ہو گئی ہے۔
ارسلان صدیقی نے ٹویٹ کیا : وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا اگر انڈیا ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی پوری ٹیم نے انڈیا کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔
مدیحہ شاہد نے ٹویٹ کیا : دونوں ملکوں کے عوام اس کھیل کے پیچھے انتہائی غلط زبان استعمال کررہے ہیں جبکہ کرکٹرز میچ کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ گھومیں پھریں گے اور کھانا کھائیں گے۔
ڈینیل الیگزینڈر نے سوال کیا : پاکستان اور انڈیا آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ عرب امارات میں کوئی سیریز کیوں نہیں کھیلتے جبکہ یہ دونوں ملک ایشیا کپ اور آئی سی سی کے دیگر ٹورنامنٹس میں مدمقابل آ جاتے ہیں؟
اقرارالحسن نے ٹویٹ کیا : ویل پلیڈ انڈیا۔ مبارک ہو ، اور آئندہ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے لئے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔
ارم احمد خان کے مطابق : بعض اوقات نحوست جیت جاتی ہے۔ ہماری معصوم ٹیم پر الزام نہ دھریں بلکہ آج کا دن ہی منحوس ہے۔
اجمل جامی نے کہا : حوصلہ رکھیں ، پاکستانی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے گروپ میچز میں بھی ایسی ہی کارکردگی دکھائی تھی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں