Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے آئی فون کے مرمت آئی فون 8 کی کل قیمت سے بھی زیادہ

ایپل کمپنی نے اب تک کا مہنگا ترین آئی فون ایکس ایس ایکس متعارف کرادیا ہے تاہم اس کی مرمت کے اخراجات بھی صارفین کے ہوش اڑانے والے ہیں۔ 1099 ڈالر کی ابتدائی قیمت کے ساتھ خریدے گئے اس فون پر کسی بھی نقصان کی صورت میں 599 ڈالر کا خرچہ ادا کرنا پڑے گا۔ یہ قیمت اتنی زیادہ ہے کہ اس میں نیا آئی فون 8 خریدا جاسکتا ہے جبکہ آئی فون 7 تو مرمت کی قیمت سے 150 ڈالر سستا یعنی صرف 449 ڈالرز میں دستیاب ہے ۔ آئی فون ایکس ایس میکس کی اسکرین کی مرمت کے لئے 329 ڈالر خرچ ہوں گے۔ واضح رہے کہ آئی فون ایکس ایس میکس کے بیسک ماڈل یعنی 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1099 ڈالر ، 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 1249 ڈالر اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 1449 ڈالر ہے۔

شیئر: