Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اضم ہیلتھ سینٹر کی سربراہ خاتون

اضم۔۔۔۔اضم کمشنری کے محکمہ صحت کی تاریخ میں پہلی بار ایک سعودی خاتون ہیلتھ سینٹر کی ڈائریکٹر بنا دی گئی ۔ علاوہ ازیں 7دیگر خواتین کو اضم ہیلتھ سینٹر کے متعدد شعبوں کا سربراہ بھی مقرر کردیا گیا۔ صحت مراکز اور اضم اسپتال کے ڈائریکٹر صالح الزہرانی نے لیان العتیبی کو اضم ہیلتھ سینٹر کا ڈائریکٹر جبکہ مریم المالکی ، نورہ المالکی ، فاطمہ العسیری، ترکیہ الطویل، امجاد محمد ، انوارالحارثی اور آلا کو مختلف شعبوں کا سربراہ بنانے کا فیصلہ صادر کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی پرچم بردار 13ممالک کے دورے پر

شیئر: