Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ،ہندوزرائے خارجہ ملاقات منسوخ

  نئی دہلی ... نئی دہلی نے پاک،ہند وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی حامی بھرنے کے بعد ملاقات منسوخ کردی۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج کے درمیان ملاقات کشمیر میں 3 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور برہان وانی کی تصویر والے پوسٹل اسٹیمپس جاری کئے جانے کے باعث منسوخ کی گئی۔ ہندوستانی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان سے کسی بھی طرح کے مذاکرات بے معنی ہیں۔گزشتہ روز دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے اعلان کے بعد 2 انتہائی مایوس کن معاملات سامنے آئے، ایک کشمیر میں 3 سیکیورٹی کی ہلاکت اور دوسرا مبینہ شدت پسندوں کے 20 پوسٹل اسٹیمپس کی سیریز جاری کرنا شامل ہے۔ ترجمان نے دعوی کیاکہ پاکستان کی جانب سے تعلقات کے نئے آغاز کے لئے مذاکرات کی تجویز کے پیچھے چھپا اس کا مکروہ ایجنڈا سامنے آگیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ۔

شیئر: