Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، قارئین

یوم الوطنی کے موقع پر اردو نیوز کے قارئین کی طرف سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے:
ملتان سے ارسلان شہزاد نے کہا:سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے۔پاک،سعودی عرب دوستی زندہ باد۔
جدہ سے سردارمحمد اشفاق خان نے لکھا:آج سعودی عرب کے 88ویں یوم الوطنی کے پرمسرت موقع پر ہم جموں وکشمیر کمیونٹی اوورسیز کی طرف سے دل گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ خوشی کے اس موقع پر ہم سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور کشمیری عوام کا بھرپور ساتھ دیا ۔
کراچی سے سید شاہد ظفر بخاری نے لکھا:سعودی عوام کو یوم الوطنی مبارک ہے، ہر پاکستانی سعودی عرب سے محبت کرتا ہے۔
کوٹلی ، آزاد کشمیر سے محمد فاروق شاہد نے لکھا:دعا ہے اللہ تعالی اس ملک کو ہمیشہ آباد رکھے۔
ریاض سے محمد اسد فاروقی نے کہا:سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے۔ یوم الوطنی مبارک ہو۔
جدہ سے نجیب اللہ طارق نے سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
جبیل سے خرم شفیق نے کہا: سعودی عرب اسلام کا مرکز ہے۔ یوم الوطنی مبارک ۔
کراچی سے عروسہ شاہ نے لکھا:اللہ اس مملکت پر اپنا خاص کرم فرمائے ،تمام سعودی عوام کو یوم الوطنی مبارک ۔سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان اور اہل اسلام کا ساتھ دیا ہے۔
ریاض سے محمد طاہر نے لکھا: سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے۔
جدہ سے عبد اللہ انجم نے کہا: اللہ پاک اس ملک کی حفاظت فرمائے، ہمیں اس ملک سے بے حد محبت ہے۔
کشمیر ، پاکستان سے ایم فضیل نے کہا: یوم الوطنی مبارک ہو، سعودی عرب زندہ باد۔
ڈیرہ غازی خان سے محمد فرحان عبد الکریم نے کہا:میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ ارض مقدس سعودی عرب کی حفاظت فرمائے۔
جدہ سے عبد المنان ہاشمی نے کہا:میری طرف سے مملکت مین بسنے والے افراد کو قومی دن مبارک ہو۔اللہ تعالی اس مقدس سرزمین کو تا قیامت قائم ودائم رکھے۔
جدہ سے محمد رمضان ابرہیم نے کہا:اللہ تعالی اس ملک کو ہمیشہ شاد وآباد رکھے۔
جدہ سے جلیس غازی نے کہا:الله اس سرزمين انبیاء کو ہمیشہ آباد و شادمان رکھے ،ناجانے کتنے گھروں کے چولھے اس ملک سے جل رہے ہیں ۔اس یوم الوطنی کے موقع پر ہم اہل عرب کو مبارکباد پیش کرتےہیں ۔
ریاض سے راجا عبد الوحید نے کہا: سعودی قیادت اور عوام کو مبارک ہو ۔
جدہ سے ڈاکٹر جاوید جدون نے کہا:سعودی عرب کو یوم الوطنی مبارک ہو۔
خمیس مشیط سے وسیم اقبال محمد نے کہا: ہمیں سعودی عرب سے محبت ہے۔
 

شیئر: