Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس‘ آج اہم فیصلے ہوں گے

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی صفائی مہم کی سمری بھی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے روابط کے حوالے سے بھی لائحہ عمل زیر غور آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے متعلق سمری بھی اجلاس کا اہم موضوع ہوگا۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - - پاک،امریکہ تعاون میں دونوں کا فائدہ

شیئر: