Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند مذاکرات سے فرار چاہتا ہے‘ وزیر خارجہ

واشنگٹن: پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات پاکستان کی ہمیشہ ترجیح رہے ہیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا فائدہ ہمیشہ امریکا نے اٹھایا۔ مائیک پومپیو کے دورے کے دوران حقائق پر مبنی موقف پیش کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا خطے میں ہند کو اپنا اسٹراٹیجک پارٹنر بنانے کا خواہش مند ہے تاہم پاکستان بیک وقت امریکا اور چین سے روابط جاری رکھے گا۔ ہند سے مذاکرات کی منسوخی سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت ہند رویہ افسوسناک اور سفارتی آداب کے منافی ہے۔ سوچنا ہوگا ملاقات کا موقع گنوانے کا ذمے دار کون ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ امن کی بات کون کررہا ہے اور کون فرار چاہتا ہے ۔
 

شیئر: