Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”عمران خان نے صرف ٹیکس لگانے کے لیے اقتدار سنبھالا“

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ منی بجٹ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے اقتدار میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں غریب عوام کے استعمال کی اشیاءکبھی مہنگی نہیں کی گئیں، اب عوام کو پیپلز پارٹی کا دور یاد آئے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ گیس اور پیٹرول سمیت دیگرچیزوں پرٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جا رہا ہے۔ عمران خان نے عوام کو سہانے خواب دکھائے کہ دودھ کی ندیاں بہا دوں گا۔ بلدیاتی نظام خالصتاً صوبائی معاملہ ہے اور بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے ۔ حکومت سارے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لا سکتی۔ وفاقی حکومت صرف پنجاب یا کے پی کے بارے میںفیصلہ کر سکتی ہے ۔
 

شیئر: