Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھر: مزید 3بچے چل بسے‘ تعداد 36 ہو گئی

مٹھی: سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث 3مزید بچے انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد36ہو گئی ہے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تھر کے رہائشی بھارو، محمد اسلم چانڈیو، امام علی بجیر کے نومولود بچے دم توڑ گئے۔ قبل ازیں بچوں کی اموات پر سرکاری طبی مرکز کی انتظامیہ نے کہاکہ اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے، جو ادویات دستیاب ہیں وہ اس نوعیت کی نہیں ہیں کہ جلد اثر دکھا پائیں۔ قحط جیسی صورتحال کا شکار تھر کے متاثرہ والدین کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں ادویہ نہیں ہیں۔ اس لئے ڈاکٹرز انہیں باہر سے ادویات لینے اور ٹیسٹ کرانے کا کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا تھا، جس کی اب تک خاطر خواہ کارکردگی منظرعام پر نہیں آ سکی ہے۔
 

شیئر: