Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائیگر ووڈز 5سال بعد پھرپی جی اے ٹور چیمپیئن بن گئے

اٹلانٹا:سابق ورلڈ چیمپیئن ٹائیگر ووڈز نے گالف کی دنیا میں 5سال کے بعد ایک مرتبہ پھر پی جی اے ٹورچیمپیئن شپ جیت لی۔ آخری مرتبہ سابق ورلڈ نمبر ون نے2013ء میں یہ چیمپیئن شپ جیتی تھی ۔ امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے اٹلانٹا میں ہونے والی ٹور چیمپیئن شپ میں شاندار کم بیک کیااور 11 انڈر پار کے اسکور سے فتح حاصل کی ۔ یہ ان کے کیرئیر کا 80 واں پی جی اے ٹور ٹائٹل ہے۔سابق چیمپیئن گزشتہ چند سال کے دوران انجری مسائل اور مختلف تنازعات کی  وجہ سے گولف کورس میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ پائے تھے۔ ٹائیگر ووڈز کا کہنا تھا کہ اب ان کی پوری کوشش ہوگی کہ کامیابی کے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا جائے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: