سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تفریحی پروگرام میں روایتی رقص کرتے فنکاروں نے مارچ کیا اور مختلف مقامات پر پڑاؤ ڈال کر وہاں موجود حاضرین کو تفریحی پروگرام کے افتتاح میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔
مارچ کا آغاز الدیرہ پارک سے ہوا جو العطایف شاہراہ سے ہوتا ہوا میدان القیصریہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر سیاحوں اور دیگر شرکا نے تفریحی سرگرمیوں کو سراہا۔
سیاحوں کو تاریخی مقامات اور قدیم بازاروں سے بھی واقف کرایا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
شرکا کی جانب سے مارچ میں الدیرہ کے تاریخی ورثے اور ثقافتی شناخت کو نمایاں کیا گیا جہاں مقامی روایات اور روایتی طرزِ زندگی کو جشن کی رنگا رنگ سرگرمیوں کے ساتھ اکھٹا کیا گیا۔
اس موقع پر سیاحوں کو علاقے کے متعدد تاریخی مقامات اور قدیم بازاروں سے واقف ہونے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔
خیال رہے ریاض سیزن کے ساتویں ایڈیشن کے تحت ’شتاء الدیرہ‘ میں ثقافت، تاریخی ورثے اور تفریح کا منفرد امتزاج پیش کیا جا رہا ہے جہاں آنے والے افراد علاقے کے تاریخی مقامات کی سیر کرنے کے ساتھ ساتھ رنگا رنگ پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔