Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ سالانہ ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کھانا پھینکتا ہے

ریاض.... برطانیہ کے ایک سرکاری جائزے میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ سالانہ ایک ٹریلین سے زیادہ خوراک ضائع کررہا ہے۔ جائزہ یوگوف کمپنی کا تیار کردہ ہے۔ جائزہ نگاروں کا کہناہے کہ سعودی عوام سالانہ 50ارب ریال لاگت کا کھانا برباد کردیتے ہیں۔ ڈالر میں یہ رقم 13.3ارب بنتی ہے۔ سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور مصر میں بچا ہوا کھانا بہت زیادہ ضائع کیا جارہا ہے۔ اسکا تناسب 32فیصد ہے۔ تقریبات کے اختتام پر بچنے والے کھانے کا تناسب 3فیصد ہے۔ امریکی میگزین فوربس میں اپنے جائزے میں بتایا ہے کہ بچا ہوا 48فیصد کھانے کا تعلق ریستورانوں یا گھروں سے ہے۔ جہاں اسے کچرے کے طورپر پھینک دیا جاتا ہے۔جائزے میں شامل مشرق وسطیٰ کے ممالک کے شہری پھل، سبزیاں،ڈیری مصنوعات اور پیکٹ کے کھانے ایک تہائی سے زیادہ کچرے میں ڈال دیتے ہیں۔ جائزے میں یہ بھی بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں 72فیصد سے زیادہ خریدا گیا تازہ گوشت زائد المیعاد ہونے کے ڈر سے کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے۔

شیئر: