Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کو فوج لائی ہے ، ریحام

  لندن ... تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھوتے کرکے اقتدار میں آ ئے ۔دھرنے میں کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے کہ تھے اسٹیٹس کو کے خلاف ہوں ۔اب انہوں نے انہی لوگوں کو ٹکٹیں دیں۔ یہ کون سا اسٹیٹس کو انہو ںنے توڑا ہے۔ ہندوستانی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوںنے دعوی کیا کہ عمران خان فوج کے نمائندے ہیں اور وہی انہیں بہت سے سمجھوتے کراکے لائی ہے ۔اس کے بغیر اقتدار تک وہ پہنچ ہی نہیں پاتے۔انہو ںنے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ کرپشن پر نہیں تھا۔ اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو اسے پکڑیں۔پانامہ میں تو تیکنیکی بنیاد پر نواز شریف کو ہٹایا گیا ۔فیصلے میں ابہام چھوڑا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے مجھے عمران کی عادتوں کے بارے میں نہیں پتہ تھا۔انہوںنے مجھے کہا کہ تم چونکہ صاف ستھری ہو مجھے بھی ٹھیک کردو گی۔ جب کوئی انسان ہوش ہی میں نہ ہو وہ کیسے ٹھیک فیصلے کر سکتا ہے پھر وہ شکی مزاج بھی ہیں۔ باتوں کو بھول جاتے ہیں۔رات کو کوئی بات ہو جائے تو صبح اسے ما نتے ہی نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب رشتے کی بات کی تو عمران خان نے مجھ سے کوئی اور بات نہیں کی بلکہ میری والدہ کا نام پوچھا تاکہ اعداد کو ملایا جاسکے۔ شادی کے بعد کچھ ان بن ہوئی اور پھر معافی مانگی تو کہا کہ میرے روحانی پیر نے تمھارے والدین کے نام کسی اور سے مکس کرد ئیے تھے۔ اس لئے مجھے غلط فہمی ہوئی۔ اس دوران عمران نے اپنا پیر تبدیل کیا پھر تیسری شادی بھی کی ۔اچھا ہے اب کہیں جانا نہیں پڑتا گھر میں ہی مشورہ مل جا تا ہے۔ ریحام نے کہا کہ عمران سے شادی ٹوٹی تو دو تین مہینے بہت مشکل گزرے ۔سوشل میڈیا پر ایک طوفان تھا۔لوگ کہہ رہے تھے یہ زہر دے رہی تھی ، جاسو س تھی وغیرہ وغیرہ۔ بات دراصل یہ ہے کہ شادی کے بعد مشرقی بیوی کو اپنے شوہر کے سوا کچھ دکھائی نہیں د یتا۔ ایسا ہی کچھ میرے ساتھ بھی ہوا ۔ میرا دل دکھا ہو اتھا ۔ بعد میں سمجھ آئی بے وقوفی کیسے ہو گئی۔ ایک سوال پر ریحام نے کہا کہ کتاب میں حقیقت بیان کی بلکہ جو کچھ مجھے پتہ ہے اس کا محض 10 فیصد لکھا ہے ۔

شیئر: