Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنیف عباسی اور دیگر کیخلاف نیب تحقیقات

اسلام آباد... قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وفاقی وزیر اعجاز جاکھرانی ، مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی ، سابق وفاقی وزیر تنویر حسین جیلانی اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی سمیت دیگر متعدد افراد کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کیلئے 17 انکوائریوں کی منظوری دیدی۔ مختلف کرپٹ افسران کیخلاف 4 ریفرنسز دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ دیگر ذمہ داران افسران کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا۔جس میں 17انکوائریوں کی منظوری دی گئی ۔ نیب نے کہا کہ تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے جو کہ حتمی نہیں ، نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانون کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں۔ اجلاس میں بدعنوانی کے 4ریفرنس بھی دائر کرنے کی منظوری دی گئی جن میں شوکت علی بنگش چیف ایگزیکٹو آفیسر قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال اور گلوبل ہیلتھ سروسز اسلام آباد اور دیگر شامل ہیں ۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ۔نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔

شیئر: