Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف :3سعودی مطلوبین مڈبھیڑ میں ہلاک

    ریاض-  - - - -ریاستی سلامتی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی ریجن کی کمشنری قطیف میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث اور سیکیورٹی فورس کو مطلوب  3سعودی  پولیس مڈبھیڑ میں جمعرات کو مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق متعلقہ اداروں نے القطیف کے الکویکب محلے کے ایک مکان  میں مطلوبین کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ اس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کے اڈے کی ناکہ بندی کر لی۔ انہیں خود کو حوالے کرنے کیلئے کہا گیا۔ جواب میں انہوں نے زبردست فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے مکینوں اور راہگیروں کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی تھی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کردیا۔ ان میں سے ایک کانام محمد آل زاید ہے یہ 8صفر 1433ھ سے سیکیورٹی کو مطلوب تھا۔ دوسرے کا نام مفید العلوان ہے یہ 29محرم 1438ھ سے مطلوب تھا۔ تیسرے کا نام خلیل آل مسلم ہے۔ سیکیورٹی کے 3اہلکار مڈبھیڑ میں زخمی ہوئے البتہ کوئی راہگیر یا محلے میں مقیم شخص زخمی نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی عرب نے "صحت سیاحت"کے عالمی منصوبے "أ مالا" کا اعلان کر دیا

شیئر: