عمران خان سے کویتی وزیر کی ملاقات
اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان سے کو یتی وزیر برائے صنعت و تجارت خالد نصر عبداللہ نے ملاقات کی۔ امیر کو یت کی جانب سے عمران خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ عمران خان نے کویت کو زراعت ، توانائی ، لائیو سٹاک اور تیل کی تلاش سمیت دیگر شعبوں میںکاری کی دعوت دی۔ دریں اثناءوزیراعظم عمران خان سے قطر پٹرولیم کے سی ای او اور صدر نے ملاقات کی۔ پاکستان میںسرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان قطر پٹرولیم کو سرمایہ کاری کے لئے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ توانائی و پٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا۔