Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بشریٰ بی بی

خاتون اول بشریٰ بی بی کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے بعد بے شمار ٹوئٹس کئے گئے۔ 
لبنیٰ کہتی ہیں: ایک خاتون کو محض انکے پہناوے کے تناظر میں دیکھنا غلط ہے۔ دیکھنا چاہئے کہ انہوں نے معاشرے کو کیا دیا؟ انکی کیا اقدار ہیں؟ بشریٰ بی بی ضرورتمندوں ، معذوروں، بوڑھوں کی مدد کرتی ہیں جس سے ثابت ہوا کہ عورت کی اپنی ایک ہمت ہوتی ہے۔ 
اقصیٰ زہرہ کہتی ہیں بشریٰ بی بی نے لڑکیوں کیلئے ایک مثال قائم کی ہے۔ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ وہ کتنی باوقار خاتون ہیں۔ عمران خان خوش قسمت ہیں کہ انہیں بشریٰ بی بی جیسی بیوی ملی۔
عنبرین ریاض نے ٹویٹ کیا: ”بشریٰ کہتی ہیں کہ پردہ میرا ذاتی معاملہ ہے، جس نے نہیں کرنا وہ نہ کرے“۔ میں سمجھتی ہوں کہ انہوں نے بڑا کرارا جواب دیدیا۔ حجاب عورت کو مزید خوبصورت بنادیتا ہے۔
عاشر عظیم گل ٹویٹ کرتے ہیں: بشریٰ کا انٹرویو دیکھ کر بعض باتوں کی وضاحت نہیں ہورہی۔ خاتون اول کی تعلیم کیا ہے؟
سیدہ آمنہ کہتی ہیں: 2کتابیں پڑھ کر لوگ خواتین پر فقرے کسنے لگتے ہیں۔ پڑھے لکھے لوگ ایسے لوگوں کو جواب دینا بھی پسند نہیں کرتے۔ حجاب مسلم خواتین کیلئے باعث فخر ہے۔ جوکروں کو خاموش رہنا چاہئے۔ بشری ٰ بی بی کے دل میں ایمان کی روشنی ہے۔ 
ثمر طاہر کہتے ہیں : بشریٰ بی بی انتہائی تعلیم یافتہ اور پُراعتماد خاتون ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے اس تاثر کو توڑ دیا کہ وہ ”پیرنی“ ہیں۔ 
عالیہ شاہ کا کہناہے: بشریٰ بی بی نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے پھیلائے ہوئے منفی تاثر کوپاش پاش کردیا۔ وہ انتہائی قابل اور سلجھی ہوئی خاتون لگیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں