Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بشریٰ_بی بی‎

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کی بازگشت سوشل میڈیا پر بھی سنائی دی اور بشری بی بی پاکستان بھر میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔ 
عبدالرحیم نے ٹویٹ کیا : جو لوگ محترمہ کلثوم نواز کی بیماری کا تمسخر اڑاتے رہے اس کو سیاسی ڈرامہ قرار دیتے رہے آج بشریٰ بی بی کے انٹرویو پر ہونے والی تنقید پر زاروقطار رو رہے ہیں۔ 
عدیلہ ناصر نے کہا : میں عمران خان کی سیاسی اور بشریٰ بی بی کے مذہبی نظریات سے اختلاف کر سکتی ہوں لیکن انہوں نے پردے سے متعلق کیے جانے والے سوال کا بہترین جواب دیا۔
اشعر عظیم نے ٹویٹ کیا : بشریٰ بی بی کا پہلا انٹرویو دیکھنے کے بعد میں اس بارے میں واضح نہیں ہوں کہ ہماری خاتون اول کی تعلیم کیا ہے۔
عکس زہرا کے مطابق : بشریٰ بی بی نے تمام لڑکیوں کے لیے ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔ ان کے انداز و اطوار اور گفتگو انتہائی شائستہ ہے۔ عمران خان خوش قسمت ہیں کہ انہیں بشریٰ بی بی جیسی بیوی ملی۔
مہرین ملک نے ٹویٹ کیا : بشریٰ بی بی کے ٹیلی ویژن انٹرویو کے مطابق عمران خان کی روزانہ کی روٹین ہے کہ وہ اپنے آفس سے آنے کے بعد دو نفل ادا کرتے ہیں چاہے وہ کتنے ہی تھکے ہوئے کیوں نہ ہوں۔ 
سعدیہ قریشی نے کہا : بشریٰ بی بی پاکستان کی انتہائی شائستہ شخصیت ہیں اور مجھے انٹرویو میں ان کے تمام جوابات بہترین لگے ۔اللہ تعالی انہیں خوش رکھے۔
اسد رحمان نے لکھا : مجھے بشریٰ بی بی کا انٹرویو دیکھنے کے بعد یہ کنفیوژن ہے کہ عمران خان نے اپنے کتے کا نام شیرو سے موٹو کب رکھ دیا۔
فہد ملک نے ٹویٹ کیا : بیٹی وہ کسی کی ، بیوی وہ خان کی ، مالکن وہ موٹو کی ، نماز اسکی اپنی جس کا اجر اللہ نے دینا ہے ، پردہ اس کا اور اللہ کا معاملہ۔ ہم سب لوگ ایسے اس کے پیچھے پڑے ہیں جیسے ولیمے پر ہمیں نہ بلانے کی تکلیف ہو ۔ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں