Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قندیل بلوچ کے باپ نے قاتل کو معاف کردیا؟

ملتان:  ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماڈل گرل کے والدین نے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے بھائی وسیم کو معاف کرنے کے لیے بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماڈل گرل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016ء کو اس کے بھائی نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔قتل کا مقدمہ قندیل کے والد عظیم کی مدعیت میں تھانہ مظفر آباد میں درج کیا گیا تھا جس پر آج قندیل کے والد نے اپنے بیٹے کو قتل کے مقدمہ میں معاف کرنے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے ۔

شیئر: