Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ سیاست کا حصہ بننے جا رہی ہے‘ خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو روزگار فراہم کرنے کے بعد ان سے چھیننے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقے سے عام انتخابات میں 8 مرتبہ کامیاب ہوا ہوں۔ عوام مجھ پر اعتماد کرتے ہیں، اگر کوئی کرپشن کا ثبوت ہے تو سامنے لائیں اور پارلیمانی کمیٹی بنا کر تحقیقات کی جائے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ سیاست کا حصہ بننے جا رہی ہے۔ چیف جسٹس سے پوچھا جائے کہ کیا وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں؟ ملک میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں پانی کے ذخائرنہیں ہیں۔ پیپلزپارٹی بھاشا ڈیم کی تعمیرکے حق میں ہے لیکن ہم کالا باغ ڈیم کے مخالف ہیں اوراس کو نہیں بننا چاہیے۔
 
 

شیئر: