Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت کے فروغ کیلئے ٹاسک فورس قائم،عمران خان سربراہ

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی۔ صوبوں سے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کے لئے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کرلیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ہوا۔ صوبوں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزراءاور نمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سیاحتی مقامات سے مالامال ہے۔ ہر سال4نئے سیاحتی مقامات کھولے جائیں گے،جس سے قومی خزانے کو فائدہ ہوگا ۔مقامی افراد کے لئے روزگار کے دروازے کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک سیاحت سے ریونیو حاصل کرتے ہیں۔پاکستان دنیا کے خوبصورت ملکوں میں سے ایک ہونے کے باوجود عدم توجہ کی وجہ سے سیاحت کے شعبے میں خاطرخواہ ترقی نہیں کرسکا۔

شیئر: