Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے روزگار سعودی ”ذاعبلتون“قریئے میں ملازمت کے اشتہار پر حیران

دمام.... وزارت شہری خدمات نے مشرقی ریجن کے ماتحت ہر طرف سے صحراءمیں محصور قریئے ”ذاعبلتون“ میں چھٹے گریڈ کی ملازمت کا اعلان کرکے سعودی شہریوں میں حیرت اور استعجاب کی لہر دوڑا دی۔ سب سے پہلے تو مقامی شہری مذکورہ قریئے کا پڑھ کر ہی اچھنبے میں پڑ گئے۔ پھر انہوںنے اس کا محل وقوع اور اس کی خصوصیات دریافت کیں تو سکتے میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ قریہ سعودی عرب اور سلطنت عمان کی سرحدو ںپر ربع خالی کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ دمام سے ایک ہزار کلو میٹر دور ہے۔ وہاں جانے کیلئے کوئی پکی سڑک نہیں۔ جانے کا واحد راستہ یا تو سرحدی محافظوں کا ہوائی اڈہ ہے یا فور وہیل گاڑیاں ہیں۔ اس کے ہر جانب صحراءہے۔ اس کے باشندوں کی تعداد انتہائی محدود ہے۔ قریئے کے باشندے عربی کے علاوہ مہری لہجے میں بات چیت کرتے ہیں۔ یہاں ایک گرلز اور ایک بوائز اسکول ہے۔ یہاں اساتذہ اور استانیوں کو آنے جانے میں غیر معمولی مشکلات پیش آتی ہیں۔ وزارت شہری خدمات نے اس قریئے میںمعاون منتظم کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

شیئر: