Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز مستعفی

کراچی: نیب کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب سندھ کے پراسیکیوٹرز منصف جان، یاسر مغل اور نسیم ملک کرپشن سے متعلق انتہائی ہائی پروفائل کیسز میں ادارے کی جانب سے پیروی کررہے تھے۔نیب پراسیکیوٹرز شرجیل میمن، فشریز، پورٹ قاسم، ایس ایس جی سی سمیت دیگر اداروں میں کرپشن کے خلاف نیب کی جانب سے پیروی کررہے تھے۔ پراسیکیوٹرز کے استعفے کے بعد نیب کی جانب سے متبادل پراسیکیوٹرز تاحال نہیں رکھے گئے ۔
 
 

شیئر: