Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد حسن فواد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

اسلام آباد:  نیب عدالت نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزرائے اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں آج آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق مقدمے سماعت ہوئی۔ اس موقع پر قومی احتساب بیورو کی جانب سے فوادحسن فوادکے جسمانی ریمانڈمیں توسیع کی درخواست دائر کی گئی۔ احتساب عدالت نے توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فوادحسن فواد کو15 اکتوبرتک جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسحاق ڈار کی جائداد نیلام‘ فیصلہ محفوظ

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: