Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان میٹرو میں ایک ارب82کروڑ کی بے ضابطگی

   ملتان ...قومی احتساب بیورو نے ملتان میٹرو میں ایک ارب 82 کروڑ 21 لاکھ روپے کی بے ضابطگی کا انکشاف کیا ہے ۔نیب کی تحقیقاتی کمیٹی کی ملتان میٹرو کرپشن کیس کے حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سابق چیف انجینئر ملتان میٹرو بس پراجیکٹ صابر سدوزئی نے قومی خزانے کو 70 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ۔پیپرا رولز کی خلاف ورزی بھی کی ۔صابر سدوزئی نے پی ،سی ، ون میں ردو بدل کر کے منصوبے کو 8 پیکیج میں تقسیم کیا ۔ ٹھیکیداروں کو نوازا اور مارکیٹ سے مہنگے داموں خریداری کی جس سے قومی خزانے کو 70کروڑ 21لاکھ رو پے کا نقصان پہنچایا۔ میٹرو بس پراجیکٹ کے ایگزیکٹو انجینئرز نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔تعمیراتی کمپنیوں کو اضافی ادائیگیاں کر کے قومی خزانے کو ایک ارب 4 کروڑ کا نقصان پہنچایا ۔

شیئر: