Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کو جرمن چانسلر کا ٹیلی فون

اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان کو جرمنی کی چانسلر نے ٹیلی فون کر کے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو ٹیلیفونک را بطے میں جرمن چانسلر نے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ علاقائی و عالمی سطحوں پر باہمی مفاد کے امور پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔جرمن چانسلر نے عمران خان کو جرمنی کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ عمران خان نے جرمن چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد میں وسیع البنیاد اور طویل مدتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور آٹوموبائل سیکٹر میں تعاون اور پن بجلی کی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے جرمن چانسلر کو علاقائی صورتحال بالخصوص افغانستان کے مسئلہ کے پرامن حل اور ہند کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ 

شیئر: