Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ، آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی انتخابات کا انعقاد

حیدرآباد-  - - -آل انڈیا ملی کونسل کاریاستی انتخابی اجلاس اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل مولانا شاہ قادری سید مصطفی رفاعی جیلانی کی زیرصدارت دارالعلوم حیدرآباد میں منعقد ہوا جس میں تلنگانہ کے 31اضلاع کے علماء ودانشورانِ قوم وملت نے شرکت کی اور ملک وریاست کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ انفرادی واجتماعی سطح پر امت کے مسائل ومشکلات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس موقع پر مولانا سید مصطفی رفاعی نے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ملی تحریکات میں جوان خون شامل کیا جائے ۔ ملی کونسل کو  ریاست تلنگانہ میں دوبارہ منظم ومتحرک کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔اس اجلاس میں متفقہ طور پر مولانا محمد رحیم الدین انصاری کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا ملی کونسل ریاست تلنگانہ کے سرپرست اعلیٰ اور حیدر محی الدین غوری سرپرست مقرر کئے گئے ہیں۔ اسی طرح مولانا مفتی صادق محی الدین، مولانا محمد حسام الدین ثانی، مولانا عبد الرحمن مکی، سید مطیع اللہ غوری ، مولانا مسعود حسین مجتہدی اور حیدر آغا نائب صدور ہوں گے۔بہ حیثیت جنرل سیکریٹری مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی کا انتخاب کیا گیا۔اسی طرح معاون جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے عبد الجلیل خان، مولانا زین العابدین انصاری ، مولانا رفیع الدین رشادی اور مولانا معراج الدین ابرار کا انتخاب عمل میں آیا۔ نیز ڈاکٹر نظام الدین خازن مقرر ہوئے۔ مولانا محمد رحیم الدین انصاری نے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا ملی کونسل ایک باوقار تنظیم ہے، میں  بحیثیت ِصدر اس بات کی کوشش کروں گا کہ ریاست تلنگانہ میں اس کاز کو خوب وسعت دی جائے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بس کو دھکا لگانے والے مسافروں کو ٹرک نے کچل دیا،6ہلاک

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: