Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجاوزات اور قبضوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ

لاہور: پنجاب بھر میں غیر قانونی تجاوزات اور قبضوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے آپریشن کی نگرانی وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزرا خود کریں گے۔ لاہور کی 31 ہزار کنال کی سرکاری زمین پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے جگہ واگزار کرانے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر سے تجاوزات اور قبصہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ کو قبضہ مافیا کے خلاف ایک ماہ میں آپریشن مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی وزیر اعلی عثمان بزدار خود کریں گے جبکہ سرکاری اور شہریوں کی پراپرٹی پر قبضوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی سینئر صوبائی وزیر علیم خان اور وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کریں گے ۔
 
 

شیئر: