Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ کی لت میں مبتلا 38فیصد ناقابل علاج

جدہ... ذہنی صحت کے ماہر ڈاکٹر سعید عسیری نے تازہ ترین جائزے کے نتائج پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 38فیصد لوگ سگریٹ نوشی ترک نہیں کرسکتے۔ یہ سگریٹ کے انتہا درجے کے عادی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جائزے میں 1343افراد کو شریک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سگریٹ نوشی کی لت ترک کرنے کیلئے خاندان اور تربیت کا دخل 44فیصد تک ہوتا ہے۔ آگہی اور بچاﺅ کی اہمیت کا دخل 34فیصد اور الامل اسپتالوں کے پروگراموں کا اثر 22فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: