Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد سے جدہ ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد:  ائرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے ہیروئن جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی پرواز کے ذریعے ایک مسافر دلیے کے ڈبوں میں 2 کلو آئس ہیروئن چھپا کر لے جانا چاہتا تھا جسے اے ایس ایف نے ناکام بنا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی اہلیہ اور بچی حبیبہ کے ساتھ سفر کررہا تھا۔ اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی

شیئر: